چار کروڑ سے زائد لاگت سے کرخ کو بجلی فراہمی منصوبے کا آغا ز آئندہ چند روز میں شروع ہورہاہے ، آغا شکیل درانی
جمعرات 28 مئی 2015 22:59
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء ) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماء و چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاہے کہ چار کروڑ روپے سے زائد لاگت سے کرخ کو بجلی فراہمی منصوبے کا آغا ز آئندہ چند روز میں شروع ہورہاہے ۔ کرخ کے باشندوں کی یہ دیرینہ خواہش تھی کہ انہیں روشنی نصیب ہوکہ مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر و چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں کے باعث کرخ کے عوام کو بجلی کی سہولت ملنے کو ہے ۔
یہ بات انہوں نے کرخ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن)خضدار کے جنرل سیکریٹری سردار عزیز محمد عمرانی میر جمعہ خان شکرانی وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ منیراحمد قمبرانی وڈیرہ محمد صالح جاموٹ میر اورنگزیب زہری میر سعیداحمد زہری حاجی جاوید احمد سوزسمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاہے کہ عوام بھر وسہ رکھیں بتدریج ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے عوام کو خوشحالی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس میں ہمیں کامیابی حاصل ہوجائیگی ۔
انہوں نے کہاکہ کرخ کے عوام کے ساتھ نواب ثناء اللہ خان زہری نے جووعدہ کیا تھا وہ وعدہ عنقریب مکمل ہونے کو ہے اسی طرح دوسرے علاقوں میں بھی بجلی تعلیم صحت مواصلات سمیت دیگر سہولیات کی فراہم کے لئے اقدامات جاری رکھیں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.