منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام 3روزہ تربیتی ورکشاپ آج ٹاؤن شپ میں ہو گی

کشمیر سمیت ملک کے چاروں صوبوں سے سینکڑوں خواتین شرکت کریں گی

جمعرات 28 مئی 2015 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام 3روزہ تربیتی ورکشاپ آج 29مئی سے منہاج گرلز کالج ٹاؤن شپ میں شروع ہو گی ۔یہ اہم تربیتی نشست 29مئی سے 31مئی تک جاری رہے گی جس میں ملک بھر کے تمام اضلاع سے خواتین شرکت کریں گی ۔منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت کشمیر سمیت ملک کے چاروں صوبوں سے سینکڑوں خواتین شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

منہاج گرلز کالج ٹاؤن شپ میں منعقد ہونیوالی اس تین روزہ تربیتی و فکری ورکشاپ کے مختلف سیشنز اور موضوعات ہوں گے ،ورکشاپ کے پہلے دن مقررین”آؤ کے تجدید عہد وفا کریں “ دوسرے دن ”موج پڑے یا آندھی آئے دیا جلائے رکھنا“ جبکہ تیسرے دن ”اٹھو کہ منزل قریب ہے“ کے عنوانات سے خطاب کریں گے ۔تربیتی ورکشاپ سے مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ فرح ناز،صدر PATڈاکٹر رحیق عباسی،ناظم اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض ،عائشہ مبشر ،فاطمہ مشہدی اور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی خطاب کریں گے