سرتاج عزیز کی او آئی سی وزارتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر افغان وزیر خارجہ سے ملاقات

جمعہ 29 مئی 2015 14:50

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز نے کویت میں او آئی سی کے 42 ویں وزارتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کے ساتھ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ دورہ کابل کے دوران ہونے والی مفاہمت پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے افغانستان میں مفاہمتی عمل میں سہولت اور ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے انعقاد کے لئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :