حکمرانوں میں شرافت نہیں صرف نام کے شریف ہیں،انصاف کی فراوانی اورتحریک انصاف کی حکمرانی ایک ساتھ آئیگی
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامدسرورکابیان
جمعہ 29 مئی 2015 22:49
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامدسرورنے کہا ہے کہ حکمرانوں میں شرافت نہیں صرف نام کے شریف ہیں۔قومی چوروں کااحتساب عمران خان کے سواکوئی نہیں کرسکتا۔پاکستان میں انصاف کی فراوانی اورتحریک انصاف کی حکمرانی ایک ساتھ آئے گی۔نیاپاکستان بنانے کیلئے عمران خان کووزیراعظم منتخب کرناہوگا،پاکستان میں تبدیلی کاراستہ عمران خان کے ویڑن سے ہوکرجاتا ہے۔
جعلی جمہوریت آمریت سے ہزارگنابدترہوتی ہے۔سرمایہ دارحکمران طبقہ اپنے دماغ کی بجائے معدے سے سوچتا ہے۔ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی نہیں صرف شریف برادران کی مرضی چلتی ہے۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں حامدسرورنے مزید کہا کہ حقوق سے محروم اوراپنے پیاروں کے جنازے اٹھانے والے پسماندگان احتجاج نہ کریں توپھرکیا کریں۔(جاری ہے)
پولیس گردی کے بل پرحکومت کرنیوالے تھانہ کلچر تبدیل نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے شہریوں کی حفاظت کرنے کی بجائے الٹاان کے خون سے ہولی کھیلناشروع کردی ہے ،حکمران پولیس گردی روکنے کی بجائے اس شرمناک کلچر کوفروغ دے رہے ہیں۔وفاق سے پنجاب تک''گورگورننس ''کوگڈگورننس کانام نہیں دیا جاسکتا،بندے مار نظام کوتبدیل کرنے کاوقت آگیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بتائے ڈسکہ میں ایس ایچ اوکے ہاتھوں قتل ہونیوالے وکلاء کاقصور کیا تھا ،ان کے یتیم بچے انصاف مانگ رہے ہیں۔احتساب کے ڈر نے آصف زرداری اورمیاں نوازشریف کوبھائی بھائی بنادیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.