مستونگ میں مسلح افراد نے مسافر بسوں سے35 افراد کو اغواء کرلیا ، پولیس اور لیویز کا سرچ آپریشن ،اغواء کاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 18 افراد کے جاں بحق ،کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ،وزیراعظم کا واقعہ پر اظہار تشویش، وزیراعلیٰ بلوچستان کی متعلقہ حکام کو تمام مسافروں کی بحفاظت بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت
جمعہ 29 مئی 2015 23:33
مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2015ء) مستونگ میں مسلح افراد نے 2 مسافر بسوں سے 35 افراد کو اغواء کرلیا ، پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ، لیویز اور اغواء کاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کئی مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ واقعہ میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں تاہم اس کی تصدیق نہ ہوسکی ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ حکام کو تمام مسافروں کی بحفاظت بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی ۔
جمعہ کی شب دو مسافر بسیں کوئٹہ سے کراچی جارہی تھیں کہ جب وہ مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے مقام پر پہنچیں تووہاں پر موجود مسلح افراد نے بسوں کو روک لیا اور ان میں سے 35 افراد کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے جنکی فوری اطلاع ملنے پر لیویز اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اوراس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیااس دوران لیویز اہلکاورں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا ، بعض ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اسحاق ڈار 13مئی سے چین کا دورہ کریں گے
-
محسن نقوی کا اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل کا دورہ،جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
گلیوں اور نالیوں کی سیاست سے نکلنا ہوگا،علی امین گنڈا پور
-
وفاقی وزیراطلاعات سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کیانتقال پراظہار تعزیت
-
فوا د چوہدری نے تحریک تحفظ آئین کی تحریک کو اپوزیشن کا سب سے مضبوط اتحاد قرار دیدیا
-
روسی ہیکر امریکا کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ‘گرفتاری میں معاونت پر10ملین ڈالر کا انعام مقرر
-
پیرس: ایک حملہ آور کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی
-
وکلاءاور عدلیہ کو تقسیم کرنے کی مزاحمت کریں گے،حامد خان
-
امریکی ریاست اوہائیو میںصدر بائیڈن کا نام انتخابات کے بیلٹ میں شامل کرنے میں قانون سازی مکمل نہ ہوسکی
-
یورپی بنکوں اورسرمایہ کاروں کی جانب سے کرپٹو کرنسی میں بھاری سرمایہ کاری‘ای یو دنیا میں ڈیجیٹل کرنسی کا دوسرا بڑا مرکزبن گیا
-
رفح بارڈر کراسنگ پر اسرائیلی فورسز کے قبضے سے غزہ کے ہسپتالوں میں صرف 3 دن کا ایندھن رہ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.