امریکی باکسر پر مکوں کی برسات ، عامر خان نے ویلٹر ویٹ ٹائل اپنے نام کر لیا

ہفتہ 30 مئی 2015 11:19

امریکی باکسر پر مکوں کی برسات ، عامر خان نے ویلٹر ویٹ ٹائل اپنے نام ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی2015ء)پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیت لیا ، امریکی باکسر کرس الجیری کو شکست دے کر کیرئیر کی 34ویں فتح حاصل کی۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اپنے کیرئیر کی چونتیسویں باوٴٹ میں امریکی حریف کرس ایلگری کیخلاف نیویارک کے بارکلے سینٹرکے رنگ میں اترے ۔ باکسنگ کی دنیا کے دو بڑے باکسرز کے درمیان مقابلہ 12 راونڈز پر مشتمل تھا ۔

(جاری ہے)

دلچسپ مقابلہ شروع ہوا تو دونوں باکسرز نے ایک دوسرے پر مکوں کی برسات کر دی ۔ دفاعی چیمپئن عامر خان نے سابق لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپیئن کرس ایلگری پر تابڑ توڑ حملے کیے ۔ جارحانہ مزاج باکسر عامر خان کو تینوں ریفریز کے مشترکہ فیصلے سے فاتح قرار دیا گیا ۔ ڈبیلیو بی سی سلور ویلٹر ویٹ کا ٹائٹل 116-112 ،117-111 ،115-113 پوانٹس سے اپنے نام کیا ۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کا کہنا تھا کہ وہ ڈبلیو بی سی میں سب سے بہتر باکسر ہیں ۔ اس کے ساتھ انہوں نے اگلی فائٹ مے ویدر کے ساتھ کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔