جیمز اینڈرسن چار سو ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پہلے برطانوی بالر بن گئے

ہفتہ 30 مئی 2015 11:53

جیمز اینڈرسن چار سو ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پہلے برطانوی بالر بن گئے

لیڈز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مئی۔2015ء) جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے انگلش بالر بن گئے ۔ انہوں نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہیڈنگلے ٹیسٹ کے ابتدائی دن کیوی بیٹسمین مارٹن گپٹل کو سلپ میں ایان بیل کے کیچ کی بدولت حاصل کیا۔

(جاری ہے)

وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 12ویں بالر بنے جو اس سنگ میل تک پہنچ سکے ہیں۔ انہوں نے کین ولیمسن کو خود کیچ کر کے 401 واں شکار بنایا ۔ موجودہ وقت میں صرف بھارتی سپنر ہر بھجن سنگھ ایسے کھلاڑی ہیں جو 413وکٹیں لے کر اُن سے آگے ہیں ۔