بھارتی کرکٹ ٹیم کو صرف رہنمائی کی ضرورت ہے ، سابق کپتان سنیل گواسکر

ہفتہ 30 مئی 2015 12:09

بھارتی کرکٹ ٹیم کو صرف رہنمائی کی ضرورت ہے ، سابق کپتان سنیل گواسکر

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مئی۔2015ء) سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو ڈنکن فلیچر کی رخصتی کے بعد کوچ کے بجائے مشیر کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ انٹر نیشنل لیول پر کھلاڑیوں کو رہنمائی کی ضرور ت ہوتی ہے جبکہ کوچ جونیئر لیول پر چاہئے ہوتا ہے جہاں کھلاڑی آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے اور اپنے کیر یئر پر توجہ دیتا ہے لہٰذا تکنیکی غلطی اور دیگر چیزوں کو درست کرنے کی ضرورت ہے ۔

سابق ٹیسٹ اوپنر مادھو اپتے کی کتاب کے اجراء سے متعلق تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ اونچی سطح پر کھلاڑیوں کو ایسا کوئی درکار ہوتا ہے جو انہیں یہ بتا سکے کہ انہیں کیا کرنا ہے ۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی سیریز کی یادیں بھی تازہ کیں جس میں انہیں 776رنز بنانے کا موقع ملا تھا ۔

متعلقہ عنوان :