ٹی ٹونٹی کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود شاہد آفریدی جنوبی ایشیائی تارکین وطن کے ساتھ روابط بڑھانے کا ذریعہ بن گئے

ہفتہ 30 مئی 2015 12:25

ٹی ٹونٹی کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود شاہد آفریدی جنوبی ایشیائی ..

نارتھمپٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی جنوبی ایشیائی تارکین وطن کے ساتھ روابط بڑھانے کا ذریعہ بن گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ کاوٴنٹی کرکٹ کیلئے نارتھمپٹن شائر میں اپنے مختصر قیام کے دوران کھیل کی اہمیت کے حوالے سے پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بات چیت کرتا رہوں گا،کلب کے کپتان ایلکس ویکلے نے کہاکہ اس علاقے کے عوام شاہد آفریدی کے بڑے پرستار ہیں نہ صرف میچز میں بڑی تعداد میں شائقین نظر آئیں گے بلکہ کرکٹ کے فروغ کے پروگرامز کو مزید موثر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

آل راوٴنڈر کے مطابق والدین کو یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ بچے صرف ڈاکٹرز اور انجینئرز بن کر ہی نہیں بطور کرکٹر بھی اپنا کیریئر بناسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :