مچھلیوں کے لیے حیرت انگیز وہیل چیئر

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 30 مئی 2015 13:06

مچھلیوں کے لیے حیرت انگیز وہیل چیئر

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی2015ء)مہاتما گاندھی کا کہنا ہے کہ اگر کسی قوم کی عظمت کا اندازہ کرنا ہوتو یہ دیکھو کہ وہ اپنے جانوروں کے ساتھ کیسا سلوک کرتی ہے۔ گاندھی جی کے بیان کو کسی انسان کی اچھائی جانچنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ریڈٹ کے ایک صارف نے گولڈ فش کے لیے ایسا دستی آلہ تیار کیا ہے جس کی مدد سے مچھلی سیدھا تیر سکے گی۔

(جاری ہے)

اس آلے کو اس نےمچھلی کی وہیل چیئر کا نام دیا ہے۔ یہ ایسی تمام مچھلیوں کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے، جنہیں سیدھا تیرنے میں دشواری کا سامنا ہو۔ یہ وہیل چیئر ایک ٹیپ یا بینڈیج پر مشتمل ہے جسے مچھلی کے چاروں طرف لپیٹ کر مچھلی کے اوپر ایک کارک سے لپیٹ دیا جاتا ہے۔ تیرتے ہوئے کارک اوپر اٹھتا ہے تو بیمار مچھلی کو سیدھا تیرنے کے لیے زیادہ جدوجہد نہیں کرنی پڑتی اور مچھلی سیدھا تیرتی رہتی ہے۔