سابق کینگرو پیسر گلین میگرا پیس اکیڈمی میں آسٹریلین کھلاڑیوں کی تربیت کریں گے

ہفتہ 30 مئی 2015 13:14

سابق کینگرو پیسر گلین میگرا پیس اکیڈمی میں آسٹریلین کھلاڑیوں کی تربیت ..

میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مئی۔2015ء) سابق آسٹریلین فاسٹ بالر گلین میگرا بھارت کی ایم آر ایف پیس اکیڈمی میں آئندہ ماہ چند کینگرو کھلاڑیوں کی تربیت کریں گے ۔ آسٹریلیا کے نیشنل کرکٹ سینٹر کا دستہ آئندہ ماہ جون کے اوائل میں بھارتی شہر چنائی پہنچے گا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گلین میگرا کو 2012ء میں سابق پیسر ڈینس للی کی جگہ ایم آر ایف پیس اکیڈمی کا کوچنگ ڈائریکٹر مقرر کیاگیا تھا۔ کینگرو سپین کوچ جان ڈیوسن بھی بیٹسمینوں اور سپنرز کے ایک گروپ کے ساتھ اتوار کو بھارت پہنچیں گے جہاں پہلے مرحلے میں کیمپ لگایا جائے گا۔ بعدازاں وہ دوسرے فیز میں چار ابھرتے ہوئے فاسٹ بالر زاور این سی سی اے کوچ ٹروئے کولے کو جوائن کریں گے ۔