بھارتی کرکٹ بورڈ کا نیا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ متعارف کرانے پر غور

ہفتہ 30 مئی 2015 13:31

بھارتی کرکٹ بورڈ کا نیا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ متعارف کرانے پر غور

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مئی۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا ایک نیا ٹورنامنٹ متعارف کرانے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے جس میں آئی پی ایل کی تمام آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ کی جگہ لے گا جو ممکنہ طور پر رواں سال ہی کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس ٹورنامنٹ کی مد ت زیادہ سے زیادہ پندرہ دن ہوگی جس کی ممکنہ میزبانی متحدہ عرب امارات کو سونپی جائے گی۔

بی سی سی آئی کے آفیشلز نے گزشتہ دنوں کرکٹ آسٹریلیا ، کرکٹ جنوبی افریقہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات میں چیمپئنز لیگ کے مستقبل سے متعلق تبادلہ خیال کیا تھا ۔ بورڈ سیکریٹر ی انوراگ ٹھاکر بھی سپانسر زکی عدم دلچسپی کے باعث چیمپئنز لیگ کو ختم کرنے کا اشارہ دے چکے ہیں۔ بھارتی بورڈ نے نشریاتی ادارے پر پونے پانچ ملین ڈالرز معاف کردیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :