امریکہ : کلف ڈائیونگ کا مقابلہ برطانوی ڈائیور نے جیت لیا

ہفتہ 30 مئی 2015 13:50

امریکہ : کلف ڈائیونگ کا مقابلہ برطانوی ڈائیور نے جیت لیا

ٹیکساس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مئی۔2015ء) امریکہ میں ہونے والے کلف ڈائیونگ کے مقابلوں میں برطانوی ڈائیور نے میدان مار لیا ۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں سیریز کے دلچسپ مقابلوں سے ہزاروں شائقین محظوظ ہوئے ۔

(جاری ہے)

برطانوی ڈائیور گیری ہنٹ نے عمدہ مہارت کا مظاہرہ کرکے مداحوں سے خوب داد بٹوری ۔ کولمبیا کے اورلینڈو ڈوکیو منفرد انداز اپنا کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ خواتین مقابلوں میں میزبان ملک کی ریچل سمپسن سرفہرست رہیں جبکہ کینیڈا کی ڈائیور لیزانے رچرڈز دوسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں ۔

متعلقہ عنوان :