رائے پور ، بھارتی وزیر داخلہ کا چھائتے گڑھ کا دورہ ، ضلع دورناپال کے علاقے میں دوطاقتورٹفن بم برآمد

ہفتہ 30 مئی 2015 14:20

رائے پور ، بھارتی وزیر داخلہ کا چھائتے گڑھ کا دورہ ، ضلع دورناپال کے ..

رائے پور ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) ) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے چھائتے گڑھ کے دورے کے دوران ضلع دورناپال کے علاقے میں دوطاقتورٹفنبم برآمد کرلئے ، بم ڈسپوزل سکوارڈ نے بموں کو ضائع کردیا اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے نئے رائے پور میں اپنے دو روزہ دورے کے دوران پولیس ہیڈ کوارٹر کی افتتاحی تقریب اور متوقع طور پر بسترڈویژن میں مختلف پروگراموں میں سرمایہ کاری کیلئے منعقدہ پراگراموں میں شرکت کرنی تھی ۔

(جاری ہے)

اس دورے سے قبل سینٹرل ریزریو فورس اور ضلعی فورس ان کے روٹ کی نگرانی کررہی تھی کہ انہوں نے10، 10 کلو کے دو طاقتور بم برآمد کیے ، بم دو کھانے کے دو مختلف ٹفن میں رائے پور سے 145 کلو میٹر فاصلے پر مسما کے قریب نصب کیے گئے تھے ۔ بموں کو بم ڈسپوزل سکوارڈ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا ۔ واقعہ کے بعد متعلقہ علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ، سی آر پی ایف ، سپیشل ٹاسک فورس اور چھائتے گڑھ آرمڈ فورس کے اعلیٰ افسران کی زیر صدارت سیکیورٹی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کیلئے سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی ۔