Live Updates

خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات، نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری، تحریک انصاف برتری حاصل کیے ہوئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 مئی 2015 20:32

خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات، نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری، تحریک ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق صوبے کی 978 ضلعی نشستوں پر تحریک انصاف 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے برتری حاصل کیے ہوئے ہے جبکہ آزاد امیدواروں نے 8 نشستوں پر، پیپلز پارٹی 5 نشستوں پر ، مسلم لیگ ن نے 3 نشستوں پر، اے این پی نے 3 نشستوں پر جمیعت علماء اسلام نے 5 نشستوں پر جبکہ جماعت اسلامی نے 1 نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات