پہلی بار الیکشن میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی لگائی گئی: خاتون پریذائیڈنگ آفیسر ڈاکٹر ارم جہاں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 مئی 2015 20:53

پہلی بار الیکشن میں ڈاکٹرز  کی ڈیوٹی لگائی گئی:  خاتون پریذائیڈنگ آفیسر ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پہلی مرتبہ ڈاکٹرز کی الیکشن عملے کے طور پر ڈیوٹی لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک خاتون پریذائیڈنگ آفیسر ڈاکٹر ارم جہاں کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ الیکشن میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین ڈاکٹرز کی ڈیوٹی ایسے علاقے میں لگائی گئی ہے جہاں سیکورٹی کے خدشات ہین اور وہاں لوگ دیواریں پھلانگ کر پولنگ اسٹیشنز کے اندر داخل ہورہے تھے۔ اس واقع کے بعد متعلقہ ڈی آر او کو فوری اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس کی مدد کے باعث پولنگ اسٹیشنز سے باہر آنے میں کامیاب ہو پائے۔

متعلقہ عنوان :