پاکستان اسپورٹس بورڈ باکسنگ ٹورنامنٹ میں سنگین خلاف ورزی اور بے ضابطگی

آرمی کے باکسروں کی شرکت نے سندھ باکسنگ ٹیم پہلی پوزیشن سے محروم کردیا

ہفتہ 30 مئی 2015 22:32

پاکستان اسپورٹس بورڈ باکسنگ ٹورنامنٹ میں سنگین خلاف ورزی اور بے ضابطگی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پاکستان اسپورٹس بورڈ باکسنگ ٹورنامنٹ میں سنگین خلاف ورزی اور بے ضابطگی ،آرمی کے باکسروں کی شرکت نے سندھ باکسنگ ٹیم پہلی پوزیشن سے محروم کردیا،کوچ جاوید جان کا شدید احتجاج لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔کوئٹہ میں منعقد کئے گئے بین الصوبائی باکسنگ ٹورنامنٹ میں کے پی کے اسپورٹس بورڈ باکسنگ ٹیم میں آرمی کے تین باکسروں نے حصہ لیا۔

جس پر سندھ باکسنگ ٹیم کے کوچ جاوید جان نے اپنے سخت ردعمل کا ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے اسپورٹس بورڈ باکسنگ ٹیم کے کوچ قادر زمان جو کہ آرمی سے ریٹائرڈ ہیں اور وہ اس وقت کاکول باکسنگ اکیڈمی میں آرمی کے باکسروں کو تربیت بھی دے رہے ہیں۔انہوں نے پاکستان اسپورٹس بورڈ باکسنگ ٹورنامنٹ میں سویلین باکسروں کی بجائے آرمی کے باکسروں کو کھلانا سویلین باکسروں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہیں۔

(جاری ہے)

آرمی کے باکسروں میں 60کلوگرام میں محمد عباس ،64کلوگرام میں عطاء محمد اور69کلوگرام کامران خان نے مزکورہ ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا جس کی وجہ سے دفاعی چیمئپن سندھ باکسنگ ٹیم دوسری پوزیشن حاصل کرسکی۔ٹورنامنٹ کے بعد جاوید جان نے اس بے ضابطگیوں پر احتجاج کرتے ہوئے بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر کو آرمی کے باکسروں کے خلاف ثبوت کے ہمراہ لیٹر دیتے ہوئے سندھ باکسنگ ٹیم کو ٹرافی کا حقدار کہلوایا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوسکی۔

جاوید جان نے پی ایس بی کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ خلاف ضابطہ ٹیم کھلانے پر ڈائریکٹر اسپورٹس کے پی کے کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کی جائے اور ٹیم کے منیجر قادر زمان پر آئندہ ٹورنامنٹس میں شرکت پر فی الفور پابندی عائد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :