Live Updates

تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں دھاندلی کی بنیاد رکھ دی‘ حزب اختلاف کے ساتھ ساتھ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے بھی کہا کہ دھاندلی ہوئی‘ ان الزامات کے بعد بلدیاتی انتخابات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی‘ پنجاب میں دھاندلی ہو تو کہا جاتا ہے کہ اس کی ذمہ دار نگران حکومت اور ایک سیاسی جماعت ہے ،خیبرپختونخوا میں دھاندلی ہوئی تو تحریک انصاف نے سارا الزام الیکشن کمیشن پر ڈال دیا

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر ردعمل

اتوار 31 مئی 2015 11:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں دھاندلی کی بنیاد رکھ دی‘ حزب اختلاف کے ساتھ ساتھ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے بھی کہا کہ دھاندلی ہوئی‘ ان الزامات کے بعد بلدیاتی انتخابات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی‘ پنجاب میں دھاندلی ہو تو کہا جاتا ہے کہ اس کی ذمے دار نگران حکومت اور ایک سیاسی جماعت ہے خیبرپختونخوا میں دھاندلی ہوئی تو تحریک انصاف نے سارا الزام الیکشن کمیشن پر ڈال دیا۔

اتوار کو خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے نجی ٹی وی پر ردعمل عمل کااظہار کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ جس رفتار کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے نتائج آرہے ہیں میں دعا کرتا ہوں کہ ہماری زندگی میں نتائج مکمل ہوجائیں بلدیاتی انتخابات میں پولیس کو ساتھ ملا کر دھاندلی کی گئی نتائج قبول نہیں کریں گے بلدیاتی انتخابات کے مکمل نتائج آنے کے بعد پارٹی مشاورت سے آگے کا لائحہ عمل طے کرینگے۔

(جاری ہے)

اسفند یار ولی نے کہا کہ تحریک انصاف بتائے کیا نئے خیبرپختونخوا کی بنیاد ایسے رکھی جارہی ہے پنجاب میں دھاندلی ہوتی ہے تو اس کا الزام ایک سیاسی جماعت اور نگران حکومت پر لگایا جاتا ہے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران دھاندلی ہوئی تو تحریک انصاف نے ذمہ دار الیکشن کمیشن کو قرار دیدیا۔ حزب اختلاف تو تنقید کرتی ہی ہے حکومت کی اتحادی جماعت اسلامی نے بھی کہا کہ دھاندلی ہوئی۔ جماعت اسلامی والوں کو کہتا ہوں کہ وہی کچھ شرم کرلیں بلدیات کا قلمدان تو انہی کے پاس ہے۔ دھاندلی کے بعد بلدیاتی انتخابات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ (ن غ)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات