پاکستان کا زمبابوے کے خلاف آخری ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 مئی 2015 15:41

پاکستان کا زمبابوے کے خلاف آخری ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا قومی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جہاں میزبان ٹیم سہل پسندی سے بچتے ہوئے مقصد پانے کے لیے تیار ہے۔کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ میں رات کو اوس نہیں پڑے تھی جس کے بعد انہوں نے بیٹنگ کر کے زمبابوے کو زیادہ سے زیادہ سکور دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ چھ سال بعد ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے سے ملنے والی خوشی کو بیان کرنا بہت مشکل ہے۔ پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں ہیں اور محمد سمیع کی جگہ جنید خان واپس آئے ہیں جب کہ حارث سہیل کی جگہ بابر اعظم اپنا ون ڈے ڈبیو کریں گے ۔

(جاری ہے)

زمبابوین کپتان ہیملٹن مساکاڈزا کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کو کم سے کم سکور تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے ۔

زمبابوے کی جانب سے کیائیا اپنا پہلا ون ڈے کھیلیں گے جبکہ ایمپوفو بھی ٹیم میں واپس آئیں ہیں ۔ پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ابتدائی دونوں میچز جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی، ٹیم اب کلین سویپ کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو یادگار بنانے کا خواہاں ہے۔ ون ڈے سیریز میں کامیابی کے باوجود زندہ دلان لاہور تیسرا میچ براہ راست دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 4 بجے شروع ہوگا تاہم بڑی تعداد میں شائقین کئی گھنٹے پہلے ہی قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کسی بھی ناخوش گوار واقعے سےنمٹنے کے لئے شائقین کو 7 مقامات پر چیکنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑ رہا ہے اس کے علاوہ میدان میں داخل ہونے والے ہر شخص کی وڈیو بھی بنائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :