بلاو ل پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کا عملی طور پر احتساب شروع کریں کارکن بھی اپنے فیصلے کا واضح اعلان کر دینگے‘ صفدر عباسی

پیپلز پارٹی ورکرز ایک پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد کارکنوں کو انکی شناخت دینا ہے ‘ مرکزی صدر کی سردار حر بخاری سے ٹیلیفونک گفتگو

اتوار 31 مئی 2015 16:35

بلاو ل پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کا عملی طور پر احتساب شروع کریں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے مرکزی صدر ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ بلاو ل بھٹو پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کا عملی طور پر احتساب شروع کریں نظریاتی کارکن بھی اپنے فیصلے کا واضح اعلان کر دیں گے ، پیپلز پارٹی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کہ جسے چاہا پارٹی سے نکال دیا جائے اور جسے چاہا واپس بلا لیا جائے ، پیپلز پارٹی ورکرز صرف ایک پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد کارکنوں کو انکی شناخت دینا ہے ،13جون کو لیاقت باغ راولپنڈی میں بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما سردار حر بخاری سے ٹیلیفونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سردار حر بخاری نے بتایا کہ لاہور ڈویژن سے بھی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بی بی شہید کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے راولپنڈی پہنچے گی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت پورے ملک کی جماعت تھی لیکن آج اسے غلط پالیسیوں کی وجہ سے سندھ کے چند شہروں تک محدود کر دیا گیا ہے۔

نام نہاد قیادت کے غلط فیصلوں کیو جہ سے نظریاتی کارکن آج اپنی شناخت تلاش کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف صرف مفادات کی جنگ لڑی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نظریاتی کارکن اپنی جان تو دے سکتا ہے لیکن بھٹو شہید اور بی بی شہید کے مشن سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کا عملی طو رپر احتساب شروع کرنے کا اعلان کریں انہیں نظریاتی کارکنوں کے فیصلے سے بھی آگاہی ہو جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :