زمبابوے کرکٹ کا 29رکنی وفد پاکستان کے کامیاب دورہ کے بعد کل زمبابوے روانہ ہوگا ، پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے ۔چگمبورا ،ہملٹن مسکدزا

اتوار 31 مئی 2015 19:24

زمبابوے کرکٹ کا 29رکنی وفد پاکستان کے کامیاب دورہ کے بعد کل زمبابوے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مئی۔2015ء) زمبابوے کرکٹ کا 29رکنی وفد پاکستان کے کامیاب دورہ کے بعد کل سوموار کی علی الصبح ایمرٹس کی فلائٹس نمبر ای کے 622سے لاہور براستہ دوبئی ہرارے زمبابوے روانہ ہوگا،وفد کے تین اراکین پہلے ہی زمبابوے روانہ ہوچکے ہیں ۔پاکستان آنے والے زمبابوے کے 32رکنی وفد میں16رکنی کرکٹ ٹیم ،8رکنی ٹیم مینجمنٹ اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے 7 عہدیداراور ایک ریفری شامل ہیں۔

16رکنی زمبابوے کرکٹ ٹیم میں کپتان ایلن چگمبورا،سکندر رضا ،چھامو چھبا،چارلس کونٹری ،گریم کریمر،کریگ ایروائن،رائے کیا ،ہملٹن مسکدزا،کرسٹوفر مپو فو ،توانڈاموپاروا،رچمنڈ مٹمبامی،تناشے پینانگرا،وسی سباندا ،پراسپر اوٹیسے ،برائن ویٹوری ،سین ولیمز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور ،بولنگ کوچ ڈگلس ہونو ،بیٹنگ کوچ اینڈریووالر ،ٹیم اینالسٹ سٹینلی چیوزا،فزیو تھراپسٹ انیسو موپوٹرینگا،ٹیم مینجر کرسٹن چکیٹا ،سی پی اور رابنسن مانجورو،زمباوے کرکٹ بورڈ کے عہدیداران میں چیئر مین زمبابوے کرکٹ بورڈ ولسن مناسے ،مینجنگ ڈائریکٹر ایلسٹر کیمپبل،بورڈ ممبران اوزیس بیوٹا ۔

گو مورمیکونی ،لینکولن بھیلا ،بیورینی میٹی مائی اور میڈیا مینجر لو مور بانڈ اور زمبابوے سے تعلق رکھنے والے ایمپائر رسل ٹفن شامل ہیں۔جبکہ 32رکنی وفد کے علاوہ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے دو صحافی جن میں نیوز ڈے کے کیون اور زیڈ بی سی کے جوش منتالی بھی شامل ہیں پاکستان آئے ہیں ۔ٹیم کے اینالسٹ سٹینلی چیوزہ اپنی بہن کے انتقا ل اور زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین ولسن مناسے اور زیڈ سی یو بورڈ ممبر اوزیس بیوٹو پہلے ہی اپنے وطن چلے گئے تھے ۔

دو میچوں کی پابندی کا شکار ہونے والے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبور ا اور قائم مقام کپتان ہملٹن مسکدزا کا کہنا تھا کہ پاکستان سے محبت اور بہت سا پیار لے کر وطن واپس جارہے ہیں ۔پاکستان میں توقع سے بڑھ کر ہماری مہمان نوازی کی گئی اور انتہائی فول پروف سکیورٹی دی گئی ۔ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے ۔دنیا کی دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کے دوران ہمارا فوکس صرف کرکٹ کی طرف رہا ۔قذافی سٹیڈیم میں تماشائیوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ زمبابوے کی ٹیم کو بھی سپورٹ کیا جس سے ہماری بہت حوصلہ افزائی ہوئی ۔چگمبورا کا کہنا تھا کہ اگر ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان آنے کا موقع ملا تو ضرور آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :