بابر اعظم ڈیبیو ون ڈے میچ میں نصف سنچری بنانے والے دسویں پاکستانی کرکٹر بن گئے

اتوار 31 مئی 2015 22:27

بابر اعظم ڈیبیو ون ڈے میچ میں نصف سنچری بنانے والے دسویں پاکستانی کرکٹر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مئی۔2015ء) بابر اعظم ڈیبیو ون ڈے کرکٹ میچ میں نصف سنچری بنانے والے دسویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔ اعظم نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں ففٹی بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بابر اعظم کو ون ڈے کیپ دی، انہوں نے کیریئر کے پہلے ہی میچ میں انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور شاندار ففٹی مکمل کی، وہ ایک روزہ کرکٹ میں کیریئر کے پہلے ہی میچ میں ففٹی مکمل کرنے والے دسویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ اعظم 54 رنز بنا کر کرس موفو کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :