وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے افتخار حسین کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا،آئی جی پی سے رپورٹ طلب
اتوار 31 مئی 2015 23:45
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کی گرفتاری کی نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پی سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
(جاری ہے)
یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی پولیس مکمل طور پر غیر سیاسی ہے اور میاں افتخار حسین کو نہ تو میرے حکم پر گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی میرے حکم پر رہا کیا جا سکتا ہے کیونکہ قانون کی نظر میں تمام شہری برابر کا درجہ رکھتے ہیں اور ایک طریقہ کار کے مطابق ہی قانون پر عمل ہوتا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ پولیس کو نہ صرف میاں افتخار حسین کا معاملہ بلکہ دیگر معاملات بھی میرٹ اور قانون کے مطابق دیکھنا چاہئیے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کا موازنہ پنجاب یا سندھ کی پولیس سے نہ کیا جائے کیونکہ خیبر پختونخوا کی پولیس مکمل طور پر آزاد اور خود مختار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.