”فاسٹ اینڈ فیوریس 7 “ نے ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کرلیا

پیر 1 جون 2015 12:11

”فاسٹ اینڈ فیوریس 7 “ نے ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کرلیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) ”فاسٹ اینڈ فیوریس 7 “نے ریلیز ہونے کے بعد تہلکہ مچا کر رکھ دیا تھا اور اب تک یہ فلم دنیا بھر سے ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کرچکی ہے اور اب اس کے مرکزی اداکار ون ڈیزل نے اس کے آٹھویں حصے کی تیاری کا اعلان کردیا ہے۔ون ڈیزل نے فاسٹ اینڈ فیوریس 8 کی تیاری کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس کا ان آفیشل پوسٹر جاری کرکے کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ایک انٹرویو کے دوران 47 سالہ اداکار نے اشارہ دیا کہ تیز رفتار گاڑیوں کے ایکشن سے بھرپور اس سیریز کا آٹھواں حصہ نیویارک میں فلمایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ کرٹ رسل فیوریس 7 کے لیے آئے تھے مگر اب اہم انہیں اگلے حصے میں بھی لینا چاہتے ہیں کیونکہ اس کی کہانی نیویارک کے حوالے سے ہے۔انسٹاگرام میں جاری پوسٹر میں بھی نیویارک شہر کی بلندو بالا عمارات کو نمایاں کیا گیا ہے جبکہ اس پر سمر 2017 بھی لکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :