بوائے فرینڈ کرائے پر دستیاب

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 1 جون 2015 12:14

بوائے فرینڈ کرائے پر دستیاب

جاپان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جون2015ء)یہ منظر فلموں میں ہی دیکھا کہ لڑکیاں دوسرے لڑکوں کو جلانے کے لیے جعلی بوائے بناتی ہیں۔فلموں کے بوائے فرینڈ بغیر معاوضے کے اپنی خدمات فراہم کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ جاپان میں قائم کئی کمپنیاں بوائے فرینڈز کو کرائے پر دینے کا کام کرتی ہے۔رینٹل بوائے فرینڈ یا رینٹل کاریشی کے علاوہ بھی کئی کمپنیاں یہی خدمات فراہم کرتی ہیں۔

جاپان کی ہاکونیتسو لائیو وائیوڈ تو اس کام کو سب سے بڑے پیمانے پر کر رہی ہے۔ یہ کمپنیاں تقریبات اور دیگر مواقعوں کے لیے خوبصورت نوجوان کرائے پر دیتی ہیں۔ جن بوائے فرینڈز کو ہائر کیا جاتا ہے انہیں ایک ہی ریٹ پر نہیں بلکہ مختلف درجہ بندیوں کے حساب سے معاوضہ دیا جاتا ہے۔ کرائے کے بوائے فرینڈ کی پہلی درجہ بندی فریش کہلاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کا معاوضہ تقریباً 4000 روپے فی گھنٹہ ہوتا ہے۔

دوسری درجہ بندی ریگولر ہے جس کا معاوضہ5000 روپے فی گھنٹہ ہے۔ سب سے مہنگی درجہ بندی سپیشل ہے جس کا کرایہ5800 روپے فی گھنٹہ ہے۔ بوائے فرینڈ کو کرائے پر حاصل کرنے والی خواتین نہ تو انہیں چوم سکتی ہیں اور نہ ہی ان کے ساتھ جنسی روابط رکھ سکتی ہیں، ہاں ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چلنے اور گلے ملنے کی اجازت ہے۔ رینٹل کاریشی کی 40 فیصد گاہک خواتین خانہ ہوتی ہیں، ان میں سے آدھی بار بار بوائے فرینڈز کو کرائے پر حاصل کرتی ہیں۔ ہاکونیتسو لائیو وائیوڈ کی ایک گاہک نے 6 گھنٹے کی ڈیٹ کا بل بمعہ شاپنگ وغیرہ32ہزار روپے ادا کیا اور آخر میں صرف گلے مل کر چلتی بنی۔