پشاور : بلدیاتی انتخابات کی تقریبات اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی گئی، بغیر این او سی ریلیوں یا مظاہروں کی اجازت نہ دی جائے، آئی جی خیبر پختونخواہ کی تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 جون 2015 12:56

پشاور : بلدیاتی انتخابات کی تقریبات اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جون 2015 ء) : خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات کے لیے ریلیوں ، مظاہروں اور تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق پابندی آئی جی کے پی کے کی جانب سے صوبہ بھر میں عائد کی گئی ہے، آئی جی کے پی کے کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق ایک ہفتے کے لیے ہو گا، جبکہ تمام پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ این او سی کے بغیر کسی بھی ریلی یا مظاہرے کی اجازت نہ دی جائے.