92 سالہ امریکی خاتون میراتھن مکمل کرنیوالی معمر ترین ایتھلیٹ بن گئیں

پیر 1 جون 2015 13:18

92 سالہ امریکی خاتون میراتھن مکمل کرنیوالی معمر ترین ایتھلیٹ بن گئیں

واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم جون۔2015ء) 92 سالہ امریکی خاتون میراتھن دوڑ مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی معمر خاتون بن گئیں ۔ کینسر کے مرض سے صحت یاب ہونے والی 92 سالہ امریکی خاتون ہیرٹ تھامپسن نے 42.1 کلومیٹر دوڑ 7 گھنٹے 24 منٹ اور 36 سیکنڈ میں مکمل کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حاضرین نے دل کھول کر ہیرٹ کے جذبے کو سراہا ۔ ہیرٹ تھامپسن نے 76 سال کی عمر میں دوڑنا شروع کیا تھا اور اب تک وہ 16 بار میراتھن دوڑ میں حصہ لے چکی ہیں جس کا مقصد کینسر سے متعلق تحقیق کیلئے فنڈز جمع کرنا ہے ۔ ہیرٹ نے آئندہ بھی میراتھن دوڑ میں حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔