پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ : احمر عباس نے اپ سیٹ کرتے ہوئے سنگلز ٹائٹل جیت لیا

پیر 1 جون 2015 14:19

پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ : احمر عباس نے اپ سیٹ کرتے ہوئے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن اورلیئر سٹی باؤلنگ کلب کے تعاون سے پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے فیصلہ کن معرکہ میں کراچی کے 22سالہ احمر عباس نے شاندار پرفار منس کی بدولت اپ سیٹ کرتے ہوئے سنگلز ایونٹ کا ٹائل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ ٹیم ایونٹ اور ڈبلز مقابلوں میں بھی کراچی نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ۔

تفصیلات کے مطابق لیئر سٹی باؤلنگ کلب اسلام آباد میں کھیلے جانیوالے میگا ٹورنامنٹ کے ٹیم ایونٹ کے فائنل میں کراچی نے1432پوائنٹس کیساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ ملتان 1346پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور اسلام آباد 1326پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ ڈبلز مقابلوں میں کراچی کے علیم آغا اور احمر عباس نے 742پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ،اسلام آباد سے اعجاز الرحمن اور عاشق علی 73پوائنٹس کیساتھ دوسری جبکہ اسلام آباد کے ہی سلیم بیگ اور محمد حسین چھٹہ نے 693پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

میڈیا کیٹگری کے فائنل میں رزنامہ جہان پاکستان کے افضل جاوید 225پوائنٹس کیساتھ فاتح رہے جبکہ میٹروواچ کے زاہد فاروق ملک 211پوائنٹس کیساتھ رنر اپ رہے ۔ ڈیف کیٹگری کے فائنل میں میں خرم 352پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ 313پوائنٹس کیساتھ امین دوسرے اور 241پوائنٹس کیساتھ ناصر تیسرے نمبر پر رہے ۔سنگلز کیٹگری میں ٹاپ سیڈ علیم آغا، احمر عباس اور اعجاز الرحمن کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم میچ کے آخری مراحل میں احمر عباس کی مسلسل اسٹرایکس کی بدولت 394پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم کیساتھ سونے کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ علیم آغا 392پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور اعجاز الرحمن 322پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی نامور سماجی شخصیات رانا شہزاد اور محمد ندیم تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ اختتامی تقریب میں پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن ، نیشنل پریس کلب کے صدر شہریار خان سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی

متعلقہ عنوان :