جماعت اسلامی نے نریندر مودی کی گرفتا ری پر انعام کا اعلان کردیا

اسلام آباد کے حکمران بھارت سے ملے ہوئے ہیں،جسے بھارت پسند ہے ممبئی چلاجائے حکمران اندھے ،بہرے ،گونگے ہو گئے ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا جلسہ سے خطاب

پیر 1 جون 2015 18:23

جماعت اسلامی نے نریندر مودی کی گرفتا ری پر انعام کا اعلان کردیا

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے حکمران بھارت سے ملے ہوئے ہیں،حکمرانوں کی کمزوری سے کشمیر کی آزادی کی منزل دور ہوگئی ،جسے بھارت پسند ہے ممبئی چلا جائے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو گرفتارکرنے والے شخص کو ایک ارب روپے کاانعام دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز راولا کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جو سیاسی جماعت کشمیر کے بارے میں واضح اور صاف موقف رکھتی ہے ہماری اس کے دوستی ہے اور جو جماعت یا شخصیت کشمیر کے معاملے پر گو مگو کی کیفیت میں مبتلا ہے ہمارا اس شخصیات یا گروہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان حصار ہے ہم شہدائے کشمیر کے خون سے وفا کا عہد کرتے ہیں اور حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ کشمیر کے معاملے پر گومگو کی کفیت سے نکلیں اور کشمیر کے معاملے پر واضح موقف اختیار کریں، انہوں نے کہا کہ حکمران اندھے ،بہرے اور گونگے ہو چکے ہیں،کشمیر کاسارا پیسہ حکمرانوں کی سکیورٹی پر لگ رہا ہے،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو گرفتار کرنے والے شخص کو ایک ارب روپے انعام دیں گے،مودی کے ایجنٹ کبھی بھی مجاہد صلاح الدین کو گرفتار نہیں کر سکتے،انہوں نے کہا کہ حکمران بھارت سے ملے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کشمیر کی آزادی ہم سے دور ہو تی جارہی ہے جس کو بھارت سے دوستی پسند ہے وہ ممبئی چلاجائے۔