سندھ کی تمام درگا ہوں کی سیکو رٹی اور حالت زار بہتر بنا ئی جا ئے گی،ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو

درگاہوں کی چار دیوراری تعمیر کرا ئی جا ئے گی، درگاہ عبد اللہ شاہ غا زی پر جو ترقیا تی کام ہوا ہے وہ ملک بھر میں کہیں نہیں ہوا ،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ

پیر 1 جون 2015 22:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) سندھ کے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور و اوقاف سینیٹر ڈا کٹر عبد القیوم سو مرو نے کہا ہے کہ بجٹ کے بعد سندھ کی تمام درگا ہوں کی سیکو رٹی اور حالت زار بہتر بنا ئی جا ئے گی اور ان کی چار دیوراری تعمیر کرا ئی جا ئے گی درگاہ عبد اللہ شاہ غا زی پر جو ترقیا تی کام ہوا ہے وہ ملک بھر میں کہیں نہیں ہوا سکھر میں صوفی بزرگ سید صدر الدین شاہ کے سالا نہ عرس مبا رک کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میں نے یہ وزارت پیپلزپا رٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہدایت پر سنبھا لی ہے وہ سندھ کی درگا ہوں کی حا لت زار بہتر بنا نا چاہتے ہیں اور یہ کام میں تین سال میں کر کے دکھا وٴں گا ان کا کہنا تھا کہ لعل شہباز الندر کی درگا ہ پر جو ترقیا تی کام ہوا ہے وہ مثا لی ہے درگا ہوں پر ترقیا تی کام کرانے کا کریڈٹ پیپلز پا رٹی کو جا تا ہے آئندہ چھ ما ہ کے اندر شاہ لطیف بھٹا ئی کے مزار پر نئی لا ئر بیری قائم کر دی جا ئے گی جبکہ صو فی بزرگ سید صدر الدین شاہ کے مزار کے لیے چار کروڑ روپے کی لا گت سے ترقیا تی منصو بہ شروع کیا جا ئیگا جس میں یہاں پر ایک بڑ امسافر خا نہ ، وضو خا نہ اورمسجد تعمیر کی جا ئیگی ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پا رٹی میں اختلا فات کی خبروں کو اب ختم ہو جا نا چاہیے کیو نکہ اس کی نہ کو ئی حقیقت پہلے تھی اور نہ اب ہے اگر کوئی ایسی کو شش کریگا بھی تو اسے منہ کی کھا نی پڑے گی پیپلز پا رٹی کے قیام سے لے کر آج تک اس کیخلاف کئی سا زشیں ہو ئی ہیں اور جو لگ نکل گئے اور پا رٹی چھوڑی وہ عبرت کا نشان بن گئے اور قصہ پا رینہ بن جا ئے گا اس کے جا نے سے پیپلز پا رٹی پر کوئی اثر نہیں پڑیگا پیپلز پا رٹی کے خا تمے کی خواہش صرف خواب ہی رہے گا پیپلز پا رٹی نہ کے پی کے سے نہ بلو چستان سے اور نہی پنجاب سے ختم ہو ئی ہے جبکہ سندھ تو پیپلز پا رٹی کا قلعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :