کوئٹہ : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اجلاس ، وزیر اعظم کوئٹہ پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 جون 2015 10:52

کوئٹہ : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت بلوچستان میں امن و امان سے متعلق ..

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جون 2015 ء) :وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس کے لیے وزیر اعظم کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، وزیر اعظم کی زیر صدارت کُل جماعتی اجلاس گورنر ہاؤس بلوچستان میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سانحہ مستونگ کے بعدگورنر ہائوس میں بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں دہشتگردی کے وار کو ناکام بنانے اور انہیں شکست دینے کے حوالے سےمتفقہ لائحہ عمل تیار کیا جائیگا ۔اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے،جس میں انہیں سانحہ مستونگ اور امن و امان کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائیگی۔وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی قابل مذمت ہے، دہشتگردوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔