مایہ نا زباؤلر وسیم اکرم 49ویں سالگرہ کل منائی جائے گی

منگل 2 جون 2015 12:42

مایہ نا زباؤلر وسیم اکرم 49ویں سالگرہ کل منائی جائے گی

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ نا زباؤلر وسیم اکرم انچاس برس کے ہو گئے ان کی49 ویں سالگرہ 3جون بروز بدھ منائی جائے گی اس سلسلے میں سمیت ملک بھر میں ان کے مداح اور کرکٹ شائقین مختلف تقاریب منعقد کریں گے جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور وسیم اکرم کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم3جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنیو الے دنیا کے بہترین باؤلر مانے جاتے ہیں وہ ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیو الے کھلاڑی ہیں انہوں نے356ون ڈے میچز میں502وکٹیں حاصل کیں۔ وسیم اکرم مئی 2003ء کو کرکٹ کی دنیا میں 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ریٹائرہو گئے

متعلقہ عنوان :