فرنچ اوپن ٹینس : دفاعی چیمپئن ماریا شراپووا ایونٹ سے باہر

منگل 2 جون 2015 13:23

فرنچ اوپن ٹینس : دفاعی چیمپئن ماریا شراپووا ایونٹ سے باہر

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2جون۔2015ء) فرنچ اوپن ٹینس کی دفاعی چیمپئن ماریا شراپووا 13ویں رینک کی چیک ریپبلک کی لوسی سفاروا کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سنگلزایو نٹ کے چوتھے راؤنڈ کے میچ کے پہلے سیٹ میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا ،جس میں لوسی سفاروا نے 7-6سے کامیابی حاصل کی ۔دوسرے سیٹ میں روسی ساحرہ ماریا شراپووامکمل طور پر آف کلر نظر آئیں اورلوسی سفاروا نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسراسیٹ 6-4سے جیت کر کوارٹرفائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ماریا کا کہنا ہے کہ سفاروا ان سے بہتر کھیل کر جیت گئیں ،

متعلقہ عنوان :