بجرنگی بھائی جان کا لاکٹ 70ہزار روپے میں برائے فروخت

منگل 2 جون 2015 13:46

بجرنگی بھائی جان کا لاکٹ 70ہزار روپے میں برائے فروخت

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) بالی ووڈ فلم بجرنگی بھائی جان کے پہلے ٹیزر میں سلمان خان کو ایک مخصوص انداز کا لاکٹ پہنے ہوئے دیکھا جاتا ہے جو کہ فلم میں سلمان خان کے کردار کی مناسبت سے ہے۔ سلمان اس فلم میں بجرنگی کے پجاری دکھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ لاکٹ سلمان خان کے مداحوں میں اس قدر مقبول ہواہے کہ مختلف آن لائن کمپنیز اس لاکٹ کو فروخت کیلئے پیش کرچکی ہیں اور مداحوں کے شوق کا یہ عالم ہے کہ وہ اس لاکٹ کو ہر قیمت پر تیار کرنے کیلئے تیار ہیں۔ فی الوقت اس لاکٹ کی قیمت71ہزار لگائی گئی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس قدر قیمت کا علم ہونے پر سلمان کے مداحوں کا یہ شوق برقرار رہتا ہے یا پھر جھاگ کی مانند بیٹھ جاتا ہے۔