سین اینڈرس افتتاحی ہفتے53ملین ڈالر کا بزنس کرنے میں کامیاب

منگل 2 جون 2015 13:46

سین اینڈرس افتتاحی ہفتے53ملین ڈالر کا بزنس کرنے میں کامیاب

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) فاسٹ اینڈ فیوریئس سیریز سے شہرت پانے والے ڈیوائن جانسن کی فلم سین اینڈرس کا شائقین کو کس قدر بیتابی سے انتظار تھا،اس کا اندازہ فلم کے ابتدائی ہفتے کے بزنس سے کیا جاسکتا ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے باکس آفس پر 53ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ بزنس کے اعتبار سے یہ ڈیوائن جانسن کی فاسٹ اینڈ فیوریئس سیریز سے ہٹ کے پہلی کامیاب فلم بنی ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم فلم بینوں نے اسے بے حد پسند کیا ہے اور یہ باآسانی پچ پرفیکٹس ٹو کو بزنس کے اعتبار سے کافی پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہی۔ پچ پرفیکٹس نے اس ہفتے کے دوران 14اعشاریہ 8ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ ایلوہا جس میں راچل ایڈمز، بریڈلے کووپر، ایما سٹون جیسے ٹاپ سٹارز موجود ہیں، ریلیز کے پہلے ہی ہفتے بری طرح فلاپ ہوگئی ہے۔ فلم نے صرف دس ملین ڈالر کا بزنس کیا۔

متعلقہ عنوان :