پاکستان جتنا پیار دنیا میں کہیں اور نہیں مل سکا : سکندر رضا

بدھ 3 جون 2015 11:14

پاکستان جتنا پیار دنیا میں کہیں اور نہیں مل سکا : سکندر رضا

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3جون۔2015ء) زمبابوے کی ٹیم میں شامل سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی آل راؤنڈر سکندر رضا کو پاکستان میں کرکٹ دیوانوں کی جانب سے بھرپور محبت دئیے جانے کی یادیں ستانے لگیں ۔ زمبابوے کی جانب سے بطور آل راؤنڈر کھیلنے والے پاکستانی نژاد سکندر رضا نے دورہ پاکستان پر نہایت خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ جتنا پیار پاکستانی شائقین کرکٹ نے دیا وہ دنیا میں کہیں اور نہیں مل سکا ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے سے قبل ٹیم میں پریشانی پائی جا رہی تھی لیکن ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد پاکستان میں قیام کا بھرپور مزہ آیا ۔ پاکستانی نژاد زمبابوین پلیئر نے مزید کہا کہ انہیں پاکستان اور زمبابوے کے کرکٹ دیوانے یکساں طور پر سراہتے اور پیار کرتے ہیں، جس پر وہ خود کو خوش قسمت تصور کرتے ہیں ۔ پاکستانی کرکٹ دیوانوں نے دورہ زمبابوے کے دوران مہمان ٹیم کا جس طرح استقبال کیا یہ قوم کی کرکٹ کیساتھ محبت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے ۔

متعلقہ عنوان :