فلم انڈسٹری کی ترقی میں کراچی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہاہے‘سنگیتا

بدھ 3 جون 2015 11:24

فلم انڈسٹری کی ترقی میں کراچی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہاہے‘سنگیتا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) ہدایتکارہ و اداکارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی میں کراچی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہاہے اس شہر سے متعارف ہونیوالے فنکاروں نے ہمیشہ پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کیاہے کہ بات انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

سنگیتا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی میں کراچی کی سے شروع ہونے والی فلموں نے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے جبکہ کراچی میں بننے والے جدید سنیما گھروں کی وجہ سے فلم انڈسٹری کی ترقی ممکن ہوسکی لیکن ان نوجوانوں کا بھی خراج تحسین پیش کرنا چاہیے کہ جنھوں نا مساعد حلالت میں کراچی میں فلمیں بنائیں اور ثابت کیا کہ اچھا اور معیاری کام کیا جائے تو ضرور کامیابی ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :