دیپیکا پڈوکون دعوت نہ دینے پر امیتابھ بچن سے شرمندہ

بدھ 3 جون 2015 11:27

دیپیکا پڈوکون دعوت نہ دینے پر امیتابھ بچن سے شرمندہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء)حال ہی میں دیپیکا پڈوکون نے اپنی فلم پیکو کی کامیابی کے بعد ایک پارٹی دی جس میں تقریباً پورا بولی وڈ شامل تھا البتہ اس فلم میں ان کے ساتھ اداکاری کرنے والے امیتابھ نظر نہیں آئے۔امیتابھ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہیں پارٹی کی دعوت ہی نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

دیپیکا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ امیتابھ سے بہت شرمندہ ہیں۔

دیپیکا کا مزید کہنا تھا کہ جب انہیں اندازہ ہوا تب تک کافی دیر ہوچکی تھی اور وہ اس وقت امیتابھ کو دعوت نہیں دے سکتی تھی۔دیپیکا کے مطابق انہیں امیتابھ سے بات کرنے میں بھی کافی شرمندگی محسوس کر رہی ہیں اور ان میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ کچھ کہہ سکین۔البتہ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد ٹیلی فون پر امیتابھ سے معافی مانگیں گی۔