اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیئے

بدھ 3 جون 2015 11:27

اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) اداکار ہوں یا کھلاڑی، مداح ہمیشہ ہی ان سے بات کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں، ایسے میں ٹوئٹر ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیئے اور اپنے زندگی کے بارے میں کافی کچھ بتایا۔ماہرہ ٹوئٹر پر باقی اداکاروں کی طرح زیادہ سرگرم تو نہیں رہتیں البتہ وہ وقتاً فوقتاً ٹوئٹس کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں ضرور رہتی ہیں۔ماہرہ نے پاکستان اور انڈیا دونوں ملکوں سے اپنے پرستاروں کے سوالوں کا جواب دیا۔

متعلقہ عنوان :