کراچی ، ایئرپورٹ کے قریب اسپیشل برانچ کی کارروائی ، 5بھارتی شہری گرفتار

بدھ 3 جون 2015 11:37

کراچی ، ایئرپورٹ کے قریب اسپیشل برانچ کی کارروائی ، 5بھارتی شہری گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) کراچی میں ائیرپورٹ کے قریب سے اسپیشل برانچ پولیس نے 5 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔بدھ کو اسپیشل برانچ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایئرپورٹ کے قریبی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مقررہ مدت سے زائد قیام پر 5 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد میں دو خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے بھارتی شہری خاتون شہناز 2008 جبکہ شاہانہ 2009 سے پاکستان میں قیام پذہر تھیں۔ اور مردوں میں بھارتی شہری محمو د 2009، سلیم میاں 1985 اور ہمایوں برکت1991 سے پاکستان میں قیام پذیر تھے۔

متعلقہ عنوان :