بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آوارہ جانوروں کے حقوق کیلئے میدان میں آگئیں

بدھ 3 جون 2015 12:20

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آوارہ جانوروں کے حقوق کیلئے میدان میں ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آوارہ جانوروں کے حقوق کیلئے میدان میں آگئیں میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار نے بے گھر کتے اور بلیوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم پیٹا کیلئے خصوصی اشتہار میں کام کیا۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا نے کہا کہ بہت سے جانور خاص طور پر کتے گاڑیوں کے نیچے آکر آئے روز مرتے رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہمیں انھیں خصوصی شیلٹر مہیا کرنا چاہیے، صرف انسانوں پر نہیں بلکہ جانوروں پر بھی مہربان رہنا درست طریقہ ہے۔

متعلقہ عنوان :