برما میں ظلم و ستم سے پریشان مسلمانوں کی کشتی دو ہفتے سے زائد گزرنے کے باوجود بیچ سمندر میں پھنسی ہے ‘غیر ملکی میڈیا

بدھ 3 جون 2015 13:11

برما میں ظلم و ستم سے پریشان مسلمانوں کی کشتی دو ہفتے سے زائد گزرنے ..

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ برما میں ظلم و ستم سے پریشان سفر اختیار کرنے والے مسلمانوں کی کشتی دو ہفتے سے زائد گزرنے کے باوجود بیچ سمندر میں پھنسی ہے، سمندر میں ہچکولے کھاتی کشتی کو کوئی کنارہ سہارا دینے کو تیار نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بر ما میں مسلمانوں پر زمین تنگ ہوگئی بدھ مت کے شدت پسندوں کی بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیوں سے پریشان اپنے آشیانے چھوڑنے والے سیکڑوں برمی مسلمان بیچ سمندر میں کشتی پر سوار ہیں اور اپنی ڈوبتی سانسوں کیلئے زندگی کی بھیک مانگ رہے ہیں تاہم بنگلہ دیش سے ملنے والی میانمار کی سرحد کے قریب رہنے والے ان روہنگیا مسلمانوں کو اس بار کہیں پناہ نہیں مل رہی،نہ انڈونیشیا نہ ملائیشیا کوئی نہیں جو دو ہفتے سے زائد سے سمندر میں زندگی کی جنگ لڑتے، بلکتے ‘ ان 700 انسانوں کو پناہ دے ۔

امریکی صدر بارک اوباما نے کہا کہ امریکا سمندر میں پھنسے ان افراد کا بندوبست جلد کرنے کی کوشش کرے گا تاہم انڈونیشیا اور ملائیشیا کا ان روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینا مستقل حل نہیں، برمی مسلمانوں کو ان کی آبائی مقامات پر جینے کے حقوق دیے جانے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :