متعلقہ اداروں نے شبانہ روزمحنت کر کے پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریزکو کامیاب بنایا ‘ میاں عرفان دولتانہ

بدھ 3 جون 2015 13:12

متعلقہ اداروں نے شبانہ روزمحنت کر کے پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریزکو ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز کے دوران متعلقہ اداروں اورمحکموں نے بہترین اورپیشہ ورانہ انداز میں کام کیا ہے،حالیہ سیریز کے دوران غیر معمولی اقدامات کر کے متعلقہ اداروں نے ثابت کیا ہے کہ وہ مشکل سے مشکل چیلنج کا مقابلہ کرسکتے ہیں، متعلقہ اداروں نے شبانہ روزمحنت کر کے پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریزکو کامیاب بنایا ،جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

(جاری ہے)

شائقین کرکٹ کو6 سال کے بعدبہترین کرکٹ دیکھنے کو ملی۔پنجاب حکومت اورمتعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے پاکستان میں کرکٹ کے میدان آباد ہوئے ۔پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کلیدی کردارادا کرے گی۔ پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز نے یہ ثابت کردیاہے کہ پاکستان کے عوام پرامن اورکرکٹ کے کھیل سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔پوری کرکٹ سیریز کے دوران عوام کا جوش وخروش دیدنی تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے کرکٹ کے کھیل کو پوری طرح انجوائے کیا ۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ اوران کے کھلاڑیوں کا بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :