ایل سی سی اے کمشنر کپ 2015ء ٹورنامنٹ کے دوسرے روز مزید چار میچز کا فیصلہ ہو گیا

بدھ 3 جون 2015 13:14

ایل سی سی اے کمشنر کپ 2015ء ٹورنامنٹ کے دوسرے روز مزید چار میچز کا فیصلہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) ایل سی سی اے کمشنر کپ 2015ء ٹورنامنٹ کے دوسرے روز مزید چار میچز کا فیصلہ ہو گیا ۔باغ جناح گراونڈ لاہور میں پہلے میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ نو نے ایمبرائیڈری کپس سکول کو پانچ وکٹوں سے زیر کیا کپس نے 25اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 178رنز بنائے کاہنہ نو نے مطلوبہ ہدف 22.4اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا زید خان آل راونڈ کارکردگی کی بناء پر مین آف دی میچ قرار پائے باغ جناح گراونڈ میں شیڈول دوسرے میچ میں گولڈن پرل لرنگ الائنس کے خلاف گورنمنٹ ہائی سکول لوئر مال کو واک اوور حاصل ہوگیا ۔

(جاری ہے)

سٹیگ گراونڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں شیپس گورنمنٹ ہائی سکول جلو موڑ نے گورنمنٹ ہائی سکول گلبرگ کو 9وکٹوں سے مات دی بارش سے متاثرہ میچ میں گلبرگ سکول نے 6اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 47رنز بنائے شیپس جلو موڑ ہائی سکول نے ہدف 1وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا اسد اکرم مین آف دی میچ قرار پائے ۔سٹیگ گراونڈ میں شیڈول دوسرے میچ میں وائی ٹرائب گورنمنٹ ہائی سکول ٹاون شپ نے میجی گورنمنٹ ہائی سکول سمن آباد کو ڈک ورتھ میتھڈ کے تحت 18رنز سے مات دے دی ٹاون شپ کے حمزہ قاسم نے میچ میں 8وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔