لاہور‘ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیرملکی ریسٹورنٹ پر چھاپہ‘ ناقص انتظامات پرسیل کر دیا

بدھ 3 جون 2015 13:24

لاہور‘ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیرملکی ریسٹورنٹ پر چھاپہ‘ ناقص انتظامات ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایم ایم عالم روڈ پر واقع غیر ملکی ریسٹورنٹ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ناقص انتظامات کی بنا پر غیر ملکی ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے عائشہ ممتاز کی سربراہی میں ایم ایم عالم روڈ پر واقع غیر ملکی ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا۔ محکمہ فوڈ کی ٹیم نے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ریسٹورنٹ کے کچن کو بھی چیک کیا۔ صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر ملکی اور زائد المعیاداشیائے خورونوش فروخت کرنے پر ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا اور زائد المعیاد اشیا قبضے میں لے لیں۔ محکمہ فوڈ کی کاروائی کے دوران ریسٹورنٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :