فنکاروں نے شب برات عبادات ونوافل کی ادائیگی میں گزاری

بدھ 3 جون 2015 13:36

فنکاروں نے شب برات عبادات ونوافل کی ادائیگی میں گزاری

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) فنکاروں نے شب برات عبادات ونوافل کی ادائیگی میں گزاری ۔گزشتہ شب فلم انڈسٹری ،ٹی وی اور اسٹیج کے فنکاروں نے اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے عشاء کی نماز کے بعد نوافل اور اذکار میں شب بیداری کی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ ماہ نور ، روبی انعم ، خوشبو ، عائشہ چوہدری ، ندا چوہدری ، زارا اکبر ، عینی طاہرہ ، مکھنا علی ،عینی طاہرہ ،پلک رانا ،سنبل خان ،دعا علی ،غزل ،مدھو چودھری ،گلناز ،ارم چودھری ،فرح خاں ،عیشا منی،محمد سہیل ،افتخار ٹھاکر ، جواد وسیم ، عرفان ہاشمی ، ظفر ارشاد سمیت دیگر فنکاروں نے شب برات کی اہمیت و افادیت سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کیلئے اپنی تمام مصروفیات ترک کردیں اور گھروں میں محافل کا انعقاد کرکے عبادت کی ۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی فنکاروں کی طرف سے معافی کی پوسٹ جاری کی گئیں ۔