فٹبال کھلاڑیوں کی عالمی یونین کا سیپ بلاٹر کے استعفے کا خیر مقدم

بدھ 3 جون 2015 13:55

فٹبال کھلاڑیوں کی عالمی یونین کا سیپ بلاٹر کے استعفے کا خیر مقدم

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) فٹبال کے کھلاڑیوں کی عالمی یونین نے سیپ بلاٹر کے استعفے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے فٹبال کے کھیل کے انتظام میں کلیدی اصلاحات لانے کا انوکھا موقع سامنے آیا ہے۔یونین کا کہنا ہے کہ کھیل کی ساکھ کی بحالی اور کھلاڑیوں کی بہبود کے لیے صرف بے عیب گورننس ہی قابلِ قبول ہوگی اور یہ کہ کھلاڑیوں کو شامل کیے بغیر اصلاحات کا عمل کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

پرتگال سے تعلق رکھنے والی سابق فٹبالر لوئس فیگو نے بھی بلاٹر کے استعفے کو فیفا اور فٹبال کے لیے ایک اچھا دن قرار دیا ہے۔فیگو نے فیفا کے حالیہ صدارتی انتخاب میں بھی حصہ لینے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ ووٹنگ سے ایک ہفتہ قبل دستبردار ہوگئے تھے۔فیس بک پر اپنے پیغام میں فیگو کا کہنا تھا کہ ’آخرِ کار تبدیلی آ رہی ہے۔ میں نے جمعے کو کہا تھا کہ یہ دن جلد یا بدیر آ کر ہی رہے گا۔‘فیگو نے کہا کہ ’آج وہ دن آ ہی گیا ہے۔ آب ہمیں ذمہ دارانہ اور پرسکون انداز میں دنیا بھر کا متفقہ حل تلاش کرنا چاہیے تاکہ فیفا میں شفافیت اور جمہوریت کا نیا دور شروع ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :