فٹ بال عالمی مقابلوں کے سپانسر کی بھی بلاٹر کے استعفے کا خیر مقدم

بدھ 3 جون 2015 13:57

فٹ بال عالمی مقابلوں کے سپانسر کی بھی بلاٹر کے استعفے کا خیر مقدم

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء)فٹبال کے عالمی مقابلوں کی سپانسر مشروب ساز کمپنی کوکاکولا نے بلاٹر کے استعفے کو ’مثبت قدم‘ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ فیفا سامنے آنے والے (کرپشن کے) معاملات سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے سلسلے میں فوری کارروائی کرے گی اور ان سب کا اعتماد دوبارہ جیت لے گی جو فٹبال کے کھیل سے پیار کرتے ہیں۔کوکاکولا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’ہمیں یقین ہے کہ یہ فیصلہ فیفا کو 21ویں صدی کے لحاظ سے ڈھانچے کی تشکیل اور جدید دور کا ادارہ بننے میں مدد دے گا۔‘