انڈر20 فٹبال ورلڈ کپ؛ گھانا نے ارجنٹائن کے اوسان خطا کر دیئے

بدھ 3 جون 2015 13:58

انڈر20 فٹبال ورلڈ کپ؛ گھانا نے ارجنٹائن کے اوسان خطا کر دیئے

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) فیفا انڈر20 ورلڈ کپ میں گھانا نے ارجنٹائن کے اوسان خطا کرتے ہوئے3-2 سے فتح حاصل کرلی تفصیلات کے مطابق فیفا انڈر20 ورلڈ کپ میں گھانا نے فیورٹس میں شامل ارجنٹائن کو3-2 سے شکست دے کر سب کو حیران کردیا، 6 مرتبہ کے چیمپئن کو اس شکست نے مشکل میں ڈال دیا، ٹیم کا گروپ میں پناما سے پہلا مقابلہ 2-2 سے برابر رہا تھا، 2 میچز کی تکمیل پر جنوبی امریکی سائیڈ اب تک ایک پوائنٹ حاصل کرپائی ہے۔

(جاری ہے)

گھانا نے ایک مرحلے پر 3-0 کی برتری لے کر ارجنٹائنی ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا تھا تاہم اس نے فائٹ بیک کرتے ہوئے اختتامی 10 منٹ میں 2 گول داغے، ارجنٹائن کو بھی پہلے راوٴنڈ سے اخراج کا خطرہ لاحق ہوگیا،اسے ٹائٹل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلیے گروپ میں آسٹریا سے شیڈول اپنا تیسرا میچ لازمی طور پر جیتنا ہوگا

متعلقہ عنوان :