سری لنکا ، ڈومیسٹک اور کلب کرکٹ میں بالرز کے مشکوک ایکشن سے نمٹنے کیلئے کریک ڈاؤن

بدھ 3 جون 2015 14:55

سری لنکا ، ڈومیسٹک اور کلب کرکٹ میں بالرز کے مشکوک ایکشن سے نمٹنے کیلئے ..

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3جون۔2015ء) کرکٹ سری لنکا نے ڈومیسٹک اور سکول سطح پر بالرز کے مشکوک ایکشن کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے کریک ڈاؤن کیا ہے ۔ آئی سی سی نے بھی گزشتہ سال مشتبہ ایکشن کے خلاف انٹرنیشنل لیول پر موثر اقدامات کئے جس سے مقامی طور پر مقابلوں میں تھرو بالنگ کو روکنے کیلئے حوصلہ افزائی ہوئی۔ ایس ایل سی نے خراب ایکشن کی روک تھام کیلئے کوچز اور امپائرز کو بااختیار بنایاتھا جبکہ اصلاحی عمل سے بالرز کو بالنگ کے دوران اپنی کہنی کو مقررہ دائرہ کار کے اندر رکھنے میں تقویت ملی ۔

کرکٹ سری لنکا کے مطابق 2014-15ء کے مقامی کرکٹ سیزن کے دوران مقامی کلبوں او ر ا سکول کرکٹ کے تقریباً 170بالرز مشکوک ایکشن کے باعث رپورٹ ہوئے جن میں فاسٹ بالرز اور سپنرز دونوں ہی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

امپائرز کی بھی اس معاملے میں تعریف کرنی ضروری ہوگی جنہوں نے 90 فی صد بالرز کی واضح طور پر نشاندہی کی جن کے بالنگ ایکشن ناقص تھے ۔ واضح رہے کہ کرکٹ سری لنکا کی مشتبہ بالنگ ایکشن ریویو کمیٹی نے ملک بھر میں فرسٹ کلاس کرکٹ سے گراس روٹ لیول تک بالرز کے مشکوک ایکشن پر اقدامات کئے جبکہ میچوں کے دوران امپائرز کو بھی مشکوک بالرز پر نگاہ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

بالنگ کے اصلاحی پروگرام پر عمل کرنے کے بعد مجموعی طور پر تقریباً 42 بالرز کو بالنگ کیلئے کلیئر کیا گیا۔ ایس ایل سی کا کہنا ہے کہ دیگر 128 بالرز اب بھی مسابقتی کرکٹ سے معطل ہیں جن کے بالنگ ایکشن میں بہتری کو تسلی بخش نہیں سمجھا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :